Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
روزہ کے مسائل
عاشورہ کے کون سے دن روزہ رکھے؟
حدیث نمبر: 612
حکم بن اعرج سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا اور وہ اپنی چادر پر زمزم کے کنارے تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ پس میں نے کہا کہ مجھے عاشورہ کے روزے کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے کہا کہ جب تم محرم کا چاند دیکھو تو تاریخیں گنتے رہو۔ پھر جب نو (9) تاریخ ہو تو اس دن روزہ رکھو۔ میں نے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔