مختصر صحيح مسلم
روزہ کے مسائل
اس آدمی کے روزے کا بیان جس نے جنابت کی حالت میں صبح کی۔
حدیث نمبر: 585
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر احتلام کے، جماع کی وجہ سے صبح ہو جاتی تھی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے تھے۔