مختصر صحيح مسلم
صدقہ فطر کا بیان
ماموؤں پر صدقہ کرنا۔
حدیث نمبر: 530
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک لونڈی آزاد کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے اپنے ماموں کو دے دیتیں تو تمہارے لئے زیادہ اجر کا باعث بنتا۔