مختصر صحيح مسلم
زکوٰۃ کے مسائل
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہدیہ قبول کرنا اور صدقہ واپس کر دینا۔
حدیث نمبر: 519
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کھانا آتا تو پوچھ لیتے، اگر ہدیہ ہوتا تو کھاتے اور اگر صدقہ ہوتا تو نہ کھاتے۔