مختصر صحيح مسلم
زکوٰۃ کے مسائل
جو صدقہ کے مال سے بطور ہدیہ آل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھیجا جائے، وہ مباح ہے۔
حدیث نمبر: 517
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ گوشت ہدیہ دیا جو کہ اس کو کسی نے صدقہ میں دیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لے لیا اور فرمایا کہ ان کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔