مختصر صحيح مسلم
زکوٰۃ کے مسائل
زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو راضی کرنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 509
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دیہات کے چند لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا کہ بعض تحصیلدار (زکوٰۃ وصول کرنے والے) ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر زیادتی کرتے ہیں۔ (یعنی جانور اچھے سے اچھا لیتے ہے حالانکہ متوسط لینا چاہئے) تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنے تحصیلداروں کو راضی کر دیا کرو (یعنی اگرچہ وہ تم پر زیادتی بھی کریں) سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا تب سے کوئی تحصیلدار میرے پاس سے نہیں گیا مگر خوش ہو کر۔