مختصر صحيح مسلم
جنازہ کے مسائل
میت پر نماز جنازہ پڑھنے کے وقت امام کہاں کھڑا ہو؟
حدیث نمبر: 474
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کی ماں پر نماز جنازہ پڑھی جو نفاس میں فوت ہو گئی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جنازہ کے وسط میں کھڑے ہوئے۔