مختصر صحيح مسلم
جنازہ کے مسائل
قریب المرگ (مرنے والے) کو ”لا الٰہ الا اللہ“ کی تلقین کرنا۔
حدیث نمبر: 453
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اپنے بیماروں کو) جو مرنے کے قریب ہوں، ”لا الٰہ الا اللہ“ کی تلقین کرو (ترغیب دلاؤ)۔