مختصر صحيح مسلم
مسافر کی نماز
مشرق کی طرف کی ہوا (صبا) اور مغرب کی طرف کی ہوا (دبور) کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 450
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے (اللہ کے حکم سے) بادصبا (مشرق کی طرف کی ہوا) سے مدد دی گئی اور (قوم) عاد دبور (یعنی مغرب کی طرف کی ہوا) سے ہلاک کی گئی تھی۔