Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
جمعہ کے مسائل
جمعہ کے دن نماز فجر میں کیا پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 403
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں الم سجدہ اور ھل اتی علی الانسان حین من الدھر پڑھتے تھے اور نماز جمعہ میں سورۃ الجمعہ اور المنافقون پڑھا کرتے تھے۔