مختصر صحيح مسلم
المساجد
ہر دو اذانوں (یعنی اذان اور تکبیر) کے مابین (درمیان) نماز ہے۔
حدیث نمبر: 371
سیدنا عبداللہ بن مغفل المزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دو اذانوں کے مابین نماز ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ تیسری بار فرمایا جو چاہے پڑھ لے۔