Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
المساجد
نمازی کے آ گے سے گزرنے پر سخت و عید۔
حدیث نمبر: 337
بسر بن سعید سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے ان کو ابوجہیم (عبداللہ بن حارث بن صمہ انصاری رضی اللہ عنہ) کے پاس یہ پوچھنے کے لئے بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں کیا فرمایا ہے جو نمازی کے سامنے سے گزرے؟ سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا، وہ وبال (جو اس کے گزرنے کی وجہ سے اس پر ہے) جان لے تو چالیس تک کھڑا رہنا، سامنے سے گزرنے سے بہتر سمجھے۔ ابوالنصر نے کہا کہ میں نہیں جانتا ہے کہ (ابوجہیم رضی اللہ عنہ نے) کیا کہا چالیس دن یا مہینے یا چالیس سال۔