مختصر صحيح مسلم
المساجد
ظہر اور عصر میں قرآت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 286
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے اور کبھی ایک آدھ آیت ہمیں سنا دیتے تھے اور پچھلی دو رکعتوں میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتے تھے۔