مختصر صحيح مسلم
المساجد
الحمدللہ پڑھنا اور آمین کہنا۔
حدیث نمبر: 284
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام جب آمین کہے تو مقتدی بھی آمین کہیں اور جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے برابر ہو جائے گی تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ ابن شہاب رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ولاالضّآلّین کے بعد) آمین کہا کرتے تھے۔