Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
المساجد
تکبیر وغیرہ میں امام سے پہل کرنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 275
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تعلیم دیتے اور فرماتے تھے کہ امام سے پہلے کوئی کام نہ کرنا، جب وہ تکبیر کہے ‘ اس وقت تکبیر کہنا اور جب وہ ولا الضالین کہے تو تم بعد میں آمین کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بعد میں رکوع کرو اور جب وہ سمع اﷲ لمن حمدہ کہے تو تم اس کے بعد ربنا لک الحمد کہو۔