Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
غسل کے مسائل
جو عورت نیند میں وہ چیز دیکھے جو کچھ مرد دیکھتا ہے تو وہ عورت بھی غسل کرے گی۔
حدیث نمبر: 154
اسحاق بن ابی طلحہ سے روایت ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا (اور وہ راوی حدیث اسحاق بن ابی طلحہ کی دادی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور وہاں ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بھی بیٹھی تھیں، انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! عورت اگر سوتے میں ایسا دیکھے، جیسا کہ مرد دیکھتا ہے (یعنی منی کو تو کیا حکم ہے)؟ یہ سن کر ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اے ام سلیم! تو نے عورتوں کو رسوا کر دیا (اس وجہ سے کہ احتلام اسی عورت کو ہو گا جو بہت پرشہوت ہو اور منی بھی اسی کی نکلے گی) تیرے ہاتھ میں مٹی لگے (اور یہ انہوں نے نیک بات کہی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ! تیرے ہاتھ میں مٹی لگے اور ام سلیم سے فرمایا کہ اے ام سلیم! جب عورت ایسا دیکھے تو اس صورت میں غسل کرے۔