مختصر صحيح بخاري
توحید کی ( اتباع ) کے بیان میں
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے کلام کو بدل دیں“ (سورۃ الفتح: 15)۔
حدیث نمبر: 2225
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب میرا بندہ برائی کرنے کا ارادہ کر لے تو (اے فرشتو!) تم اس کو مت لکھو جب تک کہ وہ اس کو کرے نہیں۔ پھر اگر کرے تو ایک برائی لکھ لو اور اگر میرے خوف سے اس کو ترک کر دے (یعنی اس برائی کو نہ کرے) تو اس کو بھی ایک نیکی لکھ لو اور جب وہ کسی نیکی کے کرنے کا ارادہ کرے اور اس کو کرے نہیں تو اس کو بھی ایک نیکی لکھ لو اور پھر اگر اس کو کرے تو اس کو دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک لکھو۔“