مختصر صحيح بخاري
کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ البتہ تم لوگ اپنے پہلوں کے طریقے کے پیروکار بن جاؤ گے۔
حدیث نمبر: 2216
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت نہ ہو گی جب تک کہ میری امت ان باتوں کو اختیار نہ کرے گی جو کہ اس سے پہلے کی امتوں نے اختیار کی تھیں بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ (یعنی بالکل برابر)۔“ کسی نے عرض کی، یا رسول اللہ! اگلی امتوں سے کون لوگ مراد ہیں کیا پارسی اور عیسائی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”پھر اور کون؟“