مختصر صحيح بخاري
احکام کے بیان میں
(کیا) حاکم کو غصے کی حالت میں فیصلہ کرنا اور فتویٰ دینا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 2204
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”کوئی حاکم دو آدمیوں میں اس وقت تک فیصلہ نہ کرے جب تک کہ وہ غصہ میں ہو۔“