مختصر صحيح بخاري
احکام کے بیان میں
جو شخص رعیت کا والی بنایا جائے پس وہ ان کی خیرخواہی نہ کرے۔
حدیث نمبر: 2202
سیدہ معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مسلمان رعیت پر حاکم ہوا اور پھر اگر وہ ان (مسلمانوں) کے ساتھ خیانت کی حالت میں مر گیا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا۔“