مختصر صحيح بخاري
فتنوں کا بیان
(ملک حجاز سے) آگ کا نکلنا۔
حدیث نمبر: 2197
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے فرات (دریا اپنے اندر سے) سونے کا خزانہ باہر نکالے۔ پس جو وہاں موجود ہو اس کو چاہیے کہ اس میں سے کچھ نہ لے۔“