مختصر صحيح بخاري
خوابوں کی تعبیر کا بیان
جھوٹے خواب بیان کرنے کی سزا۔
حدیث نمبر: 2185
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ انسان اپنی آنکھوں کو وہ چیز (یعنی خواب) دکھائے جو انھوں نے دیکھی نہ ہو۔“