Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
دیتوں کے بیان میں
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”.... جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ ....“ (سورۃ المائدہ: 45)۔
حدیث نمبر: 2171
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان آدمی کا خون جو لا الہٰ الا اللہ (یعنی اللہ کی وحدانیت) اور میری رسالت کی گواہی دیتا ہو ان تین اسباب میں سے کسی ایک سبب کے بغیر حلال نہیں ہے (1) جان کے بدلے میں جان (2) شادی شدہ زانی (3) دین اسلام سے نکل جانے والا جو کہ جماعت کو چھوڑ دیتا ہے۔