مختصر صحيح بخاري
مسلمانوں سے لڑنے والے کفار اور مرتدوں کو سزا دینا
تنبیہ اور تعزیر (حد سے کم سزا) کتنی ہونی چاہیے۔
حدیث نمبر: 2166
سیدنا ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”(تعزیر میں) دس دروں سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی ان حدوں کے (جو اس نے قرآن و حدیث میں مقرر کر دی ہیں)۔“