مختصر صحيح بخاري
قانون و راثت کا بیان
جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ بنائے۔
حدیث نمبر: 2157
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرماتے تھے: ”جس نے غیر کو اپنا باپ بنایا اور وہ جانتا ہے کہ یہ میرا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔“ (راوی حدیث عثمان نے کہا کہ) میں نے یہ حدیث سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ میرے کانوں نے بھی یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی اور اس کو یاد رکھا۔