Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
قسم اور نذر کا بیان
کوئی شخص مر گیا اور اس کو نذر ادا کرنا تھی۔
حدیث نمبر: 2149
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والدہ کی نذر کے بارے فتویٰ پوچھا جس کو پورا کرنے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: تم اس کو ان کی طرف سے پورا کرو۔