Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
قسم اور نذر کا بیان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کس طرح کی تھی۔
حدیث نمبر: 2144
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس وقت) کعبہ کے سایہ میں (بیٹھے) فرما رہے تھے: رب کعبہ کی قسم! وہ لوگ بہت ہی نقصان میں ہیں، رب کعبہ کی قسم ہے کہ وہ لوگ بہت ہی نقصان میں ہیں، قسم ہے رب کعبہ کی میں نے (یہ خیال کیا کہ شاید حضور صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو فرما رہے ہیں) عرض کی کہ میں نے کیا کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا کون سا ایسا کام دیکھا؟ اور پھر میں بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہی فرماتے رہے اور میں خاموش نہ رہ سکا اور اللہ ہی جانتا ہے جو رنج و غم (اس وقت) مجھ پر طاری تھا۔ میں نے پھر عرض کی کہ وہ کون لوگ ہیں میرے ماں باپ آپ پر قربان؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زیادہ مال والے، مگر وہ لوگ جو اس طرح اور اس طرح اور اس طرح (یعنی آگے اور دائیں اور بائیں اللہ کے راستے میں) خرچ کریں اور وہ ایسے نہیں ہیں۔