مختصر صحيح بخاري
تقدیر کے بیان میں
معصوم وہی شخص ہے جس کو اللہ نے محفوظ رکھا۔
حدیث نمبر: 2140
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو خلیفہ ہوتا ہے اس کے دو باطنی مشیر ہوتے ہیں جن میں سے ایک اس کو خیر کی طرف راغب اور متوجہ کرتا ہے اور دوسرا برائی اور شر کی طرف متوجہ کرتا ہے اور معصوم (بےگناہ) وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ گناہوں سے محفوظ رکھے۔“