مختصر صحيح بخاري
تقدیر کے بیان میں
اس بیان میں کہ قلم اللہ کے علم پر خشک ہو گیا ہے۔
حدیث نمبر: 2137
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! کیا دوزخی جنتیوں میں سے پہچانے جا چکے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، بیشک۔“ اس نے کہا کہ پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کرتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر شخص اس کے واسطے عمل کرتا ہے جس کے واسطے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“