مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
اللہ تعالیٰ کا فرمان: ”کیا انھیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں، اس عظیم دن کے لیے جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے“ (سورۃ المطففین: 4 ... 6)۔
حدیث نمبر: 2124
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کو اس قدر پسینہ آئے گا کہ زمین پر پھیلے گا اور اس میں ستر گز تک نیچے چلا جائے گا (اتنی دور تک زمین اندر سے تر ہو جائے گیا) اور لوگ منہ تک اس پسینے میں غرق ہوں گے بلکہ آدھے آدھے کانوں تک۔“