Note: Copy Text and Paste to word file

مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
موت کی بےہوشیوں اور سختیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2119
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عرب کے کچھ گنوار اور سخت طبیعت لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آتے تو پوچھتے تھے کہ وہ گھڑی (قیامت) کب آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے سب سے چھوٹے کی طرف دیکھ کر فرماتے: اگر یہ زندہ رہا تو اسے بڑھاپا نہ آنے پائے گا یہاں تک کہ تم پر قیامت ہو جائے گی یعنی تم مر جاؤ گے (اور مرنا بھی قیامت ہے)۔