مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
ریاکاری اور شہرت چاہنے کی برائی۔
حدیث نمبر: 2116
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص خلقت کو سنانے کے لیے کوئی نیک کام کرے گا تو اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) اس کی بدنیتی سب کو سنا دے گا اور جس نے لوگوں کو دکھانے کے لیے کوئی نیک کام کیا تو اللہ تعالیٰ بھی قیامت کے دن اس کی اصل حقیقت سب لوگوں کو دکھا دے گا۔“ (اور ان کو کچھ ثواب نہیں ملے گا)۔