Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
دعاؤں کا بیان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوں دعا فرمانا: ”اے اللہ! میرے اگلے اور پچھلے سب گناہ معاف فرما دے“۔
حدیث نمبر: 2085
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: پروردگار عالم! میری خطا معاف فرما اور میری جہالت اور زیادتی جو میں نے سارے کاموں میں کی اور جس کو تو خوب جانتا ہے۔ یا اللہ! میری بھول چوک کو اور جو کام میں نے قصداً کیا اور میری نادانی اور لغویات کو معاف فرما دے، یہ سب باتیں مجھ میں موجود ہیں۔ یااللہ! میرے اگلے پچھلے، چھپے اور کھلے سب گناہوں کو معاف فرما دے۔