مختصر صحيح بخاري
دعاؤں کا بیان
بندے کی دعا اس وقت مقبول ہوتی ہے جب تک وہ جلدی نہ کرے۔
حدیث نمبر: 2078
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر کسی کی دعا مقبول ہوتی ہے جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے اور یوں نہ کہے کہ میں نے دعا مانگی تھی (لیکن) وہ مقبول نہیں ہوئی۔“