مختصر صحيح بخاري
دعاؤں کا بیان
ہر نبی کی ایک دعا ضرور قبول ہوئی ہے۔
حدیث نمبر: 2069
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کی ایک ایک دعا ضرور قبول ہوئی ہے (جو وہ مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ضرور دیتا ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی (ایسی ہی) دعائے مقبول کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لیے رہنے دوں۔“