مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
اس بیان میں کہ انسان کا شعر و شاعری میں اس قدر مشغول ہونا منع ہے کہ وہ ذکر الٰہی، تعلیم اور قران مجید کی تلاوت سے بھی اس کو روک دے۔
حدیث نمبر: 2048
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ شعر و شاعری سے بھر جائے۔“ (بس شعر و شاعری ہی اس کو یاد ہو اور کچھ اس کے پیٹ میں نہ ہو اور خاص طور پر اشعار بھی وہ جو خلاف شرع ہوں)۔