مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
اس بیان میں کہ کیسا گمان کرنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 2036
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں فلاں (جو دو شخص ہیں) وہ ہمارے دین کی کوئی بھی بات نہیں جانتے۔“ اور دوسری ایک روایت میں ہے: ”میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں فلاں لوگ ہمارے دین کو جس پر ہم ہیں، اس کو نہیں پہچانتے۔“