مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
حسد اور ایک دوسرے سے ترک ملاقات منع ہے۔
حدیث نمبر: 2034
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں بغض و حسد نہ کرو اور ترک ملاقات نہ کرو بلکہ اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کو یہ جائز نہیں ہے کہ اپنے (مسلمان) بھائی سے (کسی جھگڑے کے باعث) تین دن سے زیادہ جدا رہے۔“