مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سو حصے ہیں۔
حدیث نمبر: 2015
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے کیے، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اتارا اور اسی ایک حصہ کی وجہ سے تمام مخلوقات ایک دوسرے پر رحم کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ گھوڑی بھی اپنے بچے کے اوپر سے پاؤں اٹھا لیتی ہے کہ کہیں اس کو تکلیف نہ ہو۔“