مختصر صحيح بخاري
لباس کے بیان میں
قیامت کے دن مصوروں کا عذاب۔
حدیث نمبر: 2006
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے کہ ”اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہے جو میری طرح پیدا کرنا (بنانا) چاہے (اگر وہ ایسا بنانے والا ہے تو) ایک دانہ گندم کا تو بنائے یا ایک چیونٹی تو بنائے۔“ دوسری ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے: ”وہ ”جو“ (یعنی اناج) کو پیدا کر کے دکھائے۔“