Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
لباس کے بیان میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے بیان میں کہ ”میری مہر کا سا نقش کوئی نہ کھدوائے۔“
حدیث نمبر: 1995
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس دور کے رواج کے مطابق مہر وغیرہ لگانے کے لیے) چاندی کی ایک انگوٹھی لی اور اس پر محمد رسول اللہ کندہ کرایا اور فرمایا: میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی لی ہے اور اس پر محمد رسول اللہ کھدوایا ہے، کسی کو جائز نہیں ہے کہ ایسے ہی کندہ کی ہوئی انگوٹھی بنوائے۔