مختصر صحيح بخاري
علاج کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دم کرنا۔
حدیث نمبر: 1977
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ہی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مریض پر یہ پڑھا کرتے تھے: ”بسم اللہ! یہ ہماری زمین کی مٹی اور ہمیں سے کسی کا تھوک ہے، ہمارے بیمار کو ہمارے پروردگار کے حکم سے شفاء ہو جائے گی۔“