Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
مریضوں کے بیان میں
عیادت کرنے والے کا مریض کے لیے دعا کرنا۔
حدیث نمبر: 1961
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کے پاس تشریف لے جاتے یا کوئی مریض کے پاس لایا جاتا (راوی کا شک ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: پروردگار عالم! لوگوں کی بیماری دور فرما دے اور شفاء عطا فرما دے۔ تیرے سوا کوئی شفاء دینے والا نہیں۔ تو ہی شفاء دینے والا ہے۔ ایسی شفاء دے کہ کوئی بیماری نہ رہے۔