مختصر صحيح بخاري
مریضوں کے بیان میں
موت کی آرزو کرنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 1958
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ رنج و مصیبت پر ہرگز موت کی آرزو نہ کرے اور اگر کوئی ایسی ہی مجبوری ہو تو اس طرح دعا کرے: ”اے اللہ! جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو مجھ کو زندہ رکھ اور جب مرنا میرے لیے بہتر ہو تو مجھے کو اٹھالے۔“