مختصر صحيح بخاري
مریضوں کے بیان میں
سختی مرض (کی فضیلت) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1953
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے وقت حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت سخت بخار تھا۔ میں نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بہت ہی سخت بخار ہے۔ (شاید) اس لیے ہو گا کہ آپ کو دو اجر ملیں گے فرمایا: ”ہاں! مسلمان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچنے پاتی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے عوض گناہ معاف نہ کر دیتا ہو جس طرح خشک درخت کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔“