مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان
چاندی کے برتن (میں پانی پینا درست نہیں)۔
حدیث نمبر: 1946
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص چاندی کے برتن میں پانی پیے (یا کھانا کھائے) تو بیشک وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔“