مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان
منہ موڑ کر مشک سے پانی پینا جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 1944
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک یا مشکیزہ (راوی کا شک ہے) کے منہ، (سوراخ) سے پینے سے منع فرمایا ہے اور اس سے بھی کہ (کوئی) اپنے ہمسائے کو اپنی دیوار میں کھونٹی گاڑنے سے منع کرے۔