مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان
دودھ پینا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ”(ہم تمہیں) گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں۔“ (سورۃ النحل: 66)۔
حدیث نمبر: 1938
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوحمید انصاری مقام نقیع سے ایک پیالہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اس کو ڈھانک کر کیوں نہ لائے (کم از کم) ایک چوڑی سی تختی ہی اس پر رکھ لیتے۔“