Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
ذبیحہ و شکار کا بیان
جو شخص (بلا ضرورت) ایسا کتا رکھے جو نہ شکاری ہو اور نہ مویشیوں کی حفاظت کرتا ہو (فقط شوقیہ کتا پالے)۔
حدیث نمبر: 1918
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایسا کتا پالے جو نہ تو مویشیوں کی حفاظت کرنے والا ہو اور نہ شکاری تو اس کے نیک اعمال کے ثواب میں سے ہر روز دو قیراط کم ہوں گے۔