مختصر صحيح بخاري
کھانے کے احکام ومسائل
عجوہ کھجور کا بیان (جو مدینہ کی عمدہ قسم کی کھجور ہے)۔
حدیث نمبر: 1905
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہر روز صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے، اس دن اسے زہر اور جادو ضرر نہ پہنچا سکے گا۔“